• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
شہباز شریف

وزیراعظم کی پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور ترکیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت

News Editor by News Editor
اگست 2, 2023
in پاکستان
0 0
0

کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور ترکیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت

دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس پر تیزی کے کام ہو رہا ہے، وقت کا تقاضا ہے پاکستان اور ترکیہ سٹریٹیجک تعاون کو مزید وسعت دیں، ملجم کلاس کورویٹ منصوبہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عمدہ مثال ہے، حکومت پاک بحریہ کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام اقدامات کریگی،

ہماری بری ، بحری اور فضائی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں کارکنوں اور ماہرین کی کاوش کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور اسے سنہری حروف میں لکھا جائیگا،خطے میں اپنی بالا دستی قائم رکھنے والوں کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے پاک بحریہ کی صلاحیت کو مزید بڑھایا جائیگاجبکہ ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور ترکی کے عوام پاکستان کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد پاکستان کے عوام اور حکومت نے ترکیہ کے عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہارکیا،ہمارے تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں اور دفاعی شعبہ اس وژن کا ایک اہم حصہ ہے، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،ہمیں متحد رہنے اور دہشت گردوں اور عام لوگوں میں فرق کرنے کی ضرورت ہے۔

وہ بدھ کو یہاں پی این ایس طارق ملجم کلاس کارویٹ جنگی جہاز کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ترک نائب صدر جودت یلماز مہمان اعزاز تھے۔ تقریب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد نیازی سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں ممالک گہرے ، قریبی ، تاریخی اور مذہبی رشتے میں منسلک ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہماراورثہ اور تہذیب مشترک ہے۔ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر دونوں ممالک کے خیالات یکساں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان کے وقت پاکستان کے عوام نے تحریک خلافت کی بھرپور حمایت کی۔ انہوںنے کہاکہ پی این ایس طارق کی لانچنگ پر تمام متعلقہ افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ چوتھا بحری جہاز ہے جو پاکستان اور ترکیہ نے مل کر تیار کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ 2010 میں پاکستان میں جب شدید سیلاب آیا تو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نیپاکستان کا دورہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ یہاں پر رجب طیب اردوان ہسپتال اور ان کی اہلیہ کے نام پر سکول تعمیر کئے گئے۔زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات میں ترکیہ نے اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہیں۔

پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اور بھائی چارہ مثالی ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ ملجم کلاس کارویٹ منصوبہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عمدہ مثال ہے،یہ منصوبہ بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دونوں ممالک کی خوشحالی کا سفر اسی طرح جاری رہے گا۔ شہباز شریف نے کہاکہ صدر طیب اردوان نے ترک عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور وہ اپنے عوام کی بہبود کیلئے بے پناہ کام کررہے ہیں جس کی عکاسی حالیہ صدارتی انتخاب کے نتائج سے ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ اور گوادر پورٹ کو آپس میں ملانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سی پیک اس سلسلہ میں انتہائی اہمیت ہے جس کے دوسرے مرحلے میں ہم داخل ہو رہے ہیں، جس کے تحت گرین کوریڈور، بزنس کوریڈور ، اکنامک زون کوریڈور اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کوریڈور زون بنائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم صدر طیب اردوان سے بھی اس پر بات کرچکے ہیں اور اس دعوت کی تجدید کرتے ہیں کہ ترکی بھی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے اس منصوبے میں شامل ہو۔ انہوںنے کہاکہ گوادر کو ہم نے ایک اہم تجارتی مرکز بنانا ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس پر تیزی کے کام ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان ترکی سٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے عوام اور تمام متعلقہ فریقین کی طرف سے اس منصوبے کو کامیاب بنانے والوں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور تاریخ اس محنت کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہماری بری ، بحری اور فضائی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں کارکنوں اور ماہرین کی کاوش کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اسے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں اپنی بالا دستی قائم رکھنے والوں کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے پاک بحریہ کی صلاحیت کو مزید بڑھایا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لئے تمام اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم نے ملجم کلاس کارویٹ کی تیاری میں حصہ لینے والے کارکنوں اور ماہرین کے لئے 20 کروڑ روپے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہمیں پچھلے ایک سال میں شدید مالی چیلنجوں کا سامنا رہا ہے اور اس کا سب سے زیادہ بوجھ ملک کے عوام پر پڑا ہے۔ بیرونی کساد بازاری ، تیل کی درآمد، مہنگائی اور اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اس کا بنیادی سبب ہے لیکن اس منصوبے میں حصہ لینے والے کارکنوں اور ماہرین کی کاوش کو تسلیم کرتے ہوئے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لئے مالی مشکلات کے باوجود ان کے لئے 20 کروڑ روپے کا تحفہ لایا ہوں، آپ پاکستان کے عظیم معمار ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ یہ 20 کروڑ روپے منصفانہ طریقے سے اس منصوبے کے کارکنوں اور ماہرین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئیپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجدنیازی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پی این ایس طارق کی لانچنگ پر انجینئر اور ماہرین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پی این ایس طارق کی شمولیت بحری صلاحیت میں بہترین اضافہ ہے ، پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ منصوبے دفاعی شعبے کو مزید مضبوط کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستا ن اور ترکیہ کے تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں، کراچی شپ یارڈ ملک کا واحد شپ یارڈ ہے جو ملکی وسائل سے بحری جہا ز تیار کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ میری ٹائم ضروریات کے لئے مربوط بحری صلاحیت ناگزیر ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور ترکی کے عوام پاکستان کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد پاکستان کے عوام اور حکومت نے ترکیہ کے عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہارکیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں اور دفاعی شعبہ اس وژن کا ایک اہم حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا محل وقوع جنوبی ایشیا میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ علاقہ عالمی توجہ کا مرکز رہا ہے،ترکیہ اور پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام نے ہمیشہ ایک دوسرے کاساتھ دیا ہے۔ جودت یلماز نے باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ترکیہ ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہے کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے اور ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ امنہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ترکیہ 40 سال سے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے ،اس لئے ہمیں پاکستان کے عوام کو درپیش مشکلات اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جوقیمت ادا کی ہے ا س کا بخوبی احساس ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں متحد رہنے اور دہشت گردوں اور عام لوگوں میں فرق کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ ملجم کلاس کے چوتھے اور آخری فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب میں شریک ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سیلاب میں جہاں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی وہیں زلزلے میں پاکستان کا تعاون مثالی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنی دفاعی صلاحیت کی وجہ سے دنیا میں منفرد حیثیت حاصل کر چکا ہے اور ہم نے اپنی دفاعی صنعت پر غیر ملکی انحصار کم کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ 2002 میں ہمارے دفاعی منصوبے صرف 60 تھے اب ان کی تعداد بڑھ کر ساڑھے 8 سو تک پہنچ گئی ہے، ہماری دفاعی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترکیہ ان 10 ممالک میں شامل ہو چکا ہے جو جنگی جہاز تیار کررہا ہے اور ہم ترقی یافتہ ممالک کو بھی دفاعی آلات برآمد کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی دفاعی استعداد کو بڑھانے کے لئے ترکیہ تعاون کرتا رہے گا، اس طرح کے منصوبے سے پاک ترکیہ تعلقات مزید مضبو ط ہو ں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک نائب وزیر دفاع ڈاکٹر جمال سمی نے کہا کہ 4 جنگی بحری جہازوں کی تیاری کامشترکہ منصوبہ دفاعی شعبوں میں تعاون کی عمدہ مثال ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کو مزید منصوبے شروع کرنے چاہئیں، دونوں ممالک کو باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ مل کر جناح کلاس فریگیٹ کی تیاری میں حصہ لیں گے۔

تقریب سیکراچی شپ یارڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ریئرایڈمرل سلمان الیاس نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق کے ماڈل پیش کئے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: شہباز شریفنمائندہ خصوصی
Previous Post

ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت کے ساتھ ساتھ عملے ،شہریوں کو بھی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی

Next Post

قومی اسمبلی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2023ء کی منظوری دے دی

News Editor

News Editor

Next Post
قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2023ء کی منظوری دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5872

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading