وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈمارشل سید عاصم منیر بھی تھے، وفاقی وزرا خواجہ آصف، عطا تارڑ اور دیگر بھی وفد میں شامل تھے، عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستان وفد نے کعبہ شریف کی زیارت کی سعادت حاصل کی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے جدہ پہنچنے پر نائب گورنر جدہ شہزادہ سعود بن مشال نے پر تپاک استقبال کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں