اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس (کل) منگل کو طلب کر لیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وفاقی وزرا اور چاروں صوبائی وزرائے اعلی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، اجلاس میں وزرا اعلی اور حکام اپنے اپنے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1100 ارب روپے اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1559 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔