اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفے یا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی کوئی بات زیر غور نہیں۔ انہوں نے ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد اور "سیاسی قیاس آرائی” قرار دیا ہے۔
ایک نجی ملاقات میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان خبروں کا مقصد صرف سیاسی ماحول کو خراب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر، آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے اور تینوں شخصیات قومی مفاد میں ایک صفحے پر ہیں۔
وزیراعظم نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات کو پھیلانے سے گریز کرے اور قومی اداروں کے درمیان اعتماد کو متزلزل کرنے والی قیاس آرائیوں سے باز رہے۔









