اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے،
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفننگ میں بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 3جون کو ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے، وزیر اعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دیں گے،ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔