وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات

برگن اسٹاک(نیوز ڈیسک)ایران امریکا مذاکراتکےلئے سوئٹزرلینڈ میں موجودوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں اسٹیوو وٹکوف اور جیرڈکشنر بھی موجود تھے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی ،ملاقات برگن اسٹاک میں امریکا ایران تکنیکی سطح مذاکرات کے موقع پر ہوئی،ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیاگیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کےلئے اعلی سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچے ہیں۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے تسلسل میں برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہو نگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں