اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وزارت انفارمشین اینڈ براڈ کاسٹنگ کے 8 افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دینےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر ونگ محمد شہزاد، ڈویثرنل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مقرب مختاراور ڈپٹی ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز غزالہ امبرین کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ شگفتہ احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر حنا ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر رضہ مسعود، نازیہ جبین اور ظفر یاب خان کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔
وزارت انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ نے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔