• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
ورلڈ کپ ،پاکستان

ورلڈ کپ ،پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 21رنز سے شکست دیدی

News Editor by News Editor
نومبر 5, 2023
in کھیل
0 0
0

بنگلورو (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان نے بیٹر فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو بارش سے متاثرہ میچ 21 رنز سے شکست دیکر ورلڈ کپ میں چوتھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کر لیے ہیں،

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے ،شاہین شاہ آفریدی 10 اوور میں 90 رنز دے کر سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے،402رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 21.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے ہی تھے کہ بارش کے باعث کھیل روکنا پڑ گیا،

میچ میں تقریباً ایک گھنٹے کا کھیل ضائع ہوا اور بارش رکنے کے بعد پاکستان کو 41 اوورز میں 342 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا ہے جس کے بعد پاکستان نے 25.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے ہی تھے کہ پھر بارش شروع ہوگئی اور پھر میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور پاکستان کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے میچ کا فاتح قرار دیا گیا،فخر زمان نے 81 گیندوں پر 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 126 رنز کی اننگز کھیلی ،کپتان بابر اعظم نے 63 گیندوں پر دو چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے،فخر زمان کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہفتہ کوبنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں پاکستان کے بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی ٹیم کی جانب سے ڈیون کونوے اور راچن رویندرا بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کے ساتھ آغاز کیا۔کیوی بیٹرز نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے مثبت آغاز کیا اور 5 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنائے۔

قومی کپتان بابراعظم نے باؤلنگ میں پہلی تبدیلی کرتے ہوئے چھٹا اوور کروانے کیلئے گیند اسپنر افتخار احمد کو تھمائی، دوسرے اینڈ سے شاہین آفریدی کی باؤلنگ جاری رہی، اس اوور میں کیویز بیٹر نے 3 چوکوں کی مدد سے 13 رنز بٹورے۔نیوزی لینڈ نے آٹھویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز مکمل کیے جبکہ 10 اوور کے اختتام تک 66 رنز اسکور کیے۔

گیارہویں اوور میں کم بیک کرنے والے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ڈیون کونوے کو 35 رنز پر چلتا کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔کریز پر موجود راچن رویندرا کا ساتھ دینے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آئے۔

دونوں نے اعتماد سے بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے 16ویں اوور میں 100 رنز اور 23 اوور میں 150 رنز بنا لیے۔25 اوور کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنا لیے تھے جبکہ اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 85 گیندوں پر 100 رنز کی شراکت بھی مکمل کی۔

چار میچوں کے بعد کم بیک کرنے والے نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن نے شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ففٹی مکمل کی۔کیوی بیٹرز نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے 200 رنز 29ویں اوور میں مکمل کر لیے، اس موقع پر راچن رویندرا نے 78 گیندوں پر 87 رنز اور کیوی کپتان ولیمسن نے 57 گیندوں پر 61 رنز بنا رکھے ہیں۔

34ویں اوور میں رن لینے کی کوشش میں آؤٹ کرنے کا ایک موقع پاکستان کو ملاتاہم وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکا، سلمان علی آغا کی تھرو وکٹوں کو نہ لگ سکی تاہم جلد ہی 95 رنز پر بیٹنگ کرنے والے کیوی کپتان افتخار احمد کی گیند پر اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے، اس طرح رویندرا اور ولیمسن کی 142 گیندوں پر 180 رنز کی خطرناک ساجھے داری کا خاتمہ ہوا۔

راچن رویندرا نے 88 گیندوں پر ایک چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ میں تیسری سنچری مکمل کی تاہم وہ اسکور کو زیادہ آگے نہ بڑھا سکے اور تیز رنز بنانے کی کوشش میں محمد وسیم کی گیند پر اونچا شارٹ کھیل کر باؤنڈر لائن پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کا 36ویں اوور میں مجموی اسکور 261 رنز تھا اور اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔کیوی ٹیم کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی جاری رہیں تاہم انہوں نے تیز رفتاری سے بیٹنگ کرنا جاری رکھی، ڈیرل مچل نے 18 گیندوں پر 29 رنز، مارک چیمپن نے 27 گیندوں پر 39 رنز، گلین فلپس نے 25 گیندوں پر 41 رنز اور مچل سینٹنر نے 17 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔اس طرح نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 10 اوور میں 90 رنز دے کر سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، تاہم وہ کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے، محمد وسیم سب سے کامیاب باؤلر رہے، انہوں نے 60 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ حسن علی نے 82 رنز، حارث رؤف نے 85 رنز اور افتخار احمد نے 55 رنز دے کر ایک ایک وکٹ لی۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اسے جلد ہی پہلا نقصان اٹھانا پڑا، جب دوسرے ہی اوور میں عبداللہ شفیق صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

فخر زمان کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم کریز پر پہنچے، دونوں میں مل کر پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیاخاص طور پر بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر ففٹی اسکور کی۔قومی ٹیم نے 15 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر سنچری مکمل کی، اس موقع پر 100 رنز کی شراکت داری بھی مکمل کر لی۔

فخر زمان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔ابھی پاکستان نے 21.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے ہی تھے کہ میچ میں بارش نے مداخلت کردی جس کے سبب کھیل کو روکنا پڑ گیا۔بارش کے سبب میچ میں تقریباً ایک گھنٹے کا کھیل ضائع ہوا اور بارش رکنے کے بعد پاکستان کو 41 اوورز میں 342 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا ہے۔

پاکستان نے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو بابر اعظم نے چوکا لگاکر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر دونوں کھلاڑیوں نے اش سودھی کے ایک اوور میں 20 رنز بٹورے اور پاکستان نے 26ویں اوور میں ڈبل سنچری مکمل کر لی۔پاکستان نے 25.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے ہی تھے کہ میچ میں ایک بار پھر بارش نے مداخلت کردی۔

جب میچ رکا تو پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ میں 21 رنز سے آگے اور مقررہ وقت تک میچ شروع نہ ہونے پر پاکستان کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے میچ کا فاتح قرار دیا گیا۔فخر زمان نے 81 گیندوں پر 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 126 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 63 گیندوں پر دو چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔فخر زمان کو ان کی شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستانسیمی فائنلشکستنیوزی لینڈورلڈ کپ
Previous Post

انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ مقابلے میں شاداب خان کی واپسی کا امکان

Next Post

پنجاب یونیورسٹی سکول آف اکنامکس کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد آج ہوگی

News Editor

News Editor

Next Post
پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی سکول آف اکنامکس کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد آج ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading