جنیوا(ہیلتھ رپورٹر)ورلڈ بینک نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اپنا تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ورلڈ بنک کے نمائندوں سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے صحت کے شعبے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت نے ہیلتھ کے شعبے جاری اصلاحات اور اقدام بارے میں ورلڈ بینک کو بتایا جس پر ورلڈ بینک کے نمائندوں نے پاکستان کے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کو سراہا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ورلڈ بینک کے نمائندوں نے پاکستان میں ویکسین کی مقامی تیاری کے عمل کو سراہا ۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا صحت سے متعلق پالیسیوں، منصوبوں اور مستقبل کے وژن کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں، ورلڈ بنک پاکستان میں ویکسین کی پروڈکشن کیلئے مدد کرنے کو تیار ہے۔ورلڈ بینک نے پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے اور ٹیلی میڈیسن کے فروغ کے لیے تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔وفاقی وزیر صحٹ مصطفی کمال نے تمام کاوشوں کےلئے ورلڈ بینک کے تعاون کو سراہا، انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کےلئے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔