کراچی (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ یہ سیریز میرے لیے بہت اہمیت کی حامل تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ یہ سیریز میرے لیے بہت اہمیت کی حامل تھی، ٹیم کا کمبینیشن جو بنا ہے وہ اچھا ہے۔فخر زمان نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد یہ میری پہلی سیریز ہے، پاکستان کپ کے میچز میں نے درد میں کھیلے ہیں، اب پی سی بی کے تمام ٹیسٹ کر کے میں یہاں آیا ہوں، ورلڈکپ کی تیاری کر رہا ہوں ،خود کو جلدی فٹ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی تاہم فلپ نے کیویز کو میچ جتوایا، ایسا لگ رہا تھا کہ فلپس مختلف کرکٹ کھیل رہا ہے، ڈریسنگ روم میں ہم ولیمسن کے آؤٹ ہونے کا سوچ رہے تھے،نسیم شاہ ہوتا تو امید تھی وہ اچھی گیند کرتا۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں ہم اچھے میچ جیتتے رہے ہیں، ورلڈ کپ کیلئے بھی اچھا کمبینیشن ہے ہمارا، دنیا میں ہماری فاسٹ بولنگ مانی جاتی ہے۔