نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے آئی سی سی ورلڈکپ سیمی فائنل کی چار ممکنہ ٹیموں میں پاکستان کو بھی شامل کردیاورلڈکپ کے حوالے سے ہونے والے ایک شو میں وکرانت گپتا نے فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج نیوزی لینڈ سے پاکستان کی جیت بڑی جیت ہے جو کہ پاکستان کو بہت خطرناک بناتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ فخر زمان کی اننگز نے سعید انور کی یاد دلا دی، فخر زمان کو 100 کرکے اسے مزید بڑا کرنے کا تجربہ ہے، آج کی صورت حال کو دیکھیں تو میری نظر میں سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم پاکستان ہے۔