• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
نوول کورونا وائرس

وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں چین ہمیشہ عوام کو اولین اہمیت دینے پر قائم ہے، چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
مارچ 20, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز) نوول کورونا وائرس کی وبا چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے ۔ حکومت کی درست قیادت اور پورے ملک کے عوام کی مشترکہ کوششوں سے چین کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول معمول کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران چین نے وبا پر قابو پاتے ہوئے معاشی و سماجی ترقی کو موثر طریقے سے مربوط کیا، جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ اس نے انسانی تہذیب کی تاریخ میں ایک ایسا معجزہ پیدا کیا ہے جس میں ایک بڑی آبادی والا ملک وبائی صورتحال سے کامیابی سے نکل آیا ہے۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس کے ساتھ ہی چین نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی موثر کامیابیوں، وسیع بین الاقوامی انسداد وبا تعاون اور مستحکم معاشی بحالی کے ساتھ دنیا میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اوائل میں جب چین میں یہ وبا پھیلی تو نامعلوم خطرناک وائرس کا سامنا کرتے ہوئے چینی حکومت نے لوگوں کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کو اولین ترجیح دی، "شہر کو لاک ڈاؤن” کرنے کا فیصلہ کیا، متاثرہ شہر ووہان کی مدد کے لئے ملک بھر کے طبی عملے کو متحرک کیا، فوری طور پر دو پروفیشنل اسپتال اور بڑی تعداد میں عارضی اسپتال قائم کیے۔ دو ماہ سے زائد کی کوششوں کے بعد ووہان نے "ان بلاکنگ” حاصل کی اور اس کی معیشت اور معاشرہ آہستہ آہستہ مستحکم ہوا اور معمول پر آ گیا۔

اُس دوران جب دنیا بھر میں وبا کا پھیلاو جاری تھا اور وائرس میں مسلسل تغیرات سامنے آ رہے تھے تو چینی حکومت نے وبائی صورتحال میں تبدیلیوں کے عین مطابق مسلسل سائنسی پیمانے پر احتیاط اور موثر طورپر اپنے اقدامات کو بہتر بنایا، وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا، اور اس کے ساتھ ہی وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کی،یوں چین میں سنگین امراض، اموات اور انفیکشن کی تعداد کو مؤثر طور پر کم کیا گیا، اور لوگوں کی زندگیوں اور صحت کو بڑی حد تک تحفظ فراہم کیاگیا۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 9 دسمبر 2022 تک امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 10 لاکھ سے زائد تک جا پہنچی جبکہ چین میں یہ تعداد 16 ہزار رہی ہے ۔ چین میں اموات کی مجموعی تعداد امریکہ میں مجموعی اموات کا محض 1.49 فیصد ہے۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے امریکہ متاثرہ مریضوں اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صحت عامہ کے بحران کے سامنے، امریکہ کی مختلف سیاسی جماعتوں ، وفاقی اور مقامی ریاستوں کے درمیان ہم آہنگی نہیں ہے، ہر ایک اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات کو دیکھ رہا ہے، اپنے فوائد اور نقصانات کا حساب لگا رہاہے، اور صرف لوگوں کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ، لہذا وبا کے خلاف جنگ یقیناً ناکام ہو رہی ہے ۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ وبا کے خلاف یہ جنگ دراصل کسی بھی حکومت کی اہلیت، قومی صلاحیت اور کسی ملک کے مخصوص ادارہ جاتی میکانزم کا امتحان ہے۔ہر کوئی واضح دیکھ سکتا ہے کہ نتائج کیسے ہیں۔

جونہی اومیکرون متغیر وائرس سے شدید امراض اور اموات میں نمایاں کمی آئی تو چین نے بروقت اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وبا کی روک تھام کی توجہ "انفیکشن کی روک تھام” سے "صحت کے تحفظ اور شدید امراض کی روک تھام” پر مرکوز کردی، جس سے نئی صورتحال کے تحت مستحکم معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لئے حالات پیدا ہوئے۔ رواں سال کے آغاز میں چینی شہریوں نے بیرون ملک سفر دوبارہ شروع کیا اور 15 مارچ سے ویزا اور انٹری پالیسیوں کو ایڈجسٹ کیا تاکہ چینی اور غیر ملکی افراد کے تبادلے کو آسان بنایا جا سکے۔ ایسے غیر ملکی جنہیں 28 مارچ 2020 سے قبل ویزے جاری کیے گئے تھے اور ویزا قانونی مدت کے اندر ہے ،وہ چین آ سکتے ہیں ۔

اس کے علاوہ ہائی نان میں ویزا فری انٹری، شنگھائی میں کروز جہازوں کے لیے ویزا فری، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے غیر ملکیوں کے لیے گوانگ ڈونگ میں ویزا فری انٹری اور آسیان ٹور گروپس کے لیے صوبہ گوانگسی کے گوئی لین میں ویزا فری انٹری بحال ہو گئی ہے ۔
رواں سال جنوری کے اواخر میں چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این تھنک ٹینک اور چائنیز رین مین یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل گورننس اینڈ پبلک اوپینین ایکولوجی کی جانب سے کئے جانے والے ایک عالمی سروے سے پتہ چلا کہ 88.1 فیصد عالمی جواب دہندگان نے گزشتہ تین سالوں میں چین کی وبا کی روک تھام کی کامیابیوں کی تعریف کی اور 71.6 فیصد افراد نےچین کی انسداد وبا پالیسیوں میں متحرک ایڈجسٹمنٹ کی مکمل توثیق کی ہے ۔

نوول کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد سے، چین نے ہمیشہ لوگوں کو اولین حیثیت دینے اور زندگی کو اولین اہمیت دینے کے تصور پر عمل کیا ہے، صحت عامہ کے مضبوط اقدامات اختیار کئے ہیں ، شدید امراض اور اموات کو کم کیا ہے، عالمی وبا کی روک تھام کے دباؤ کو کم کیا ہے، اور عالمی برادری کو اس وبا سے لڑنے کے لئے قیمتی مہلت فراہم کی ہے، اور عالمی
برادری کے ساتھ اپنے قیمتی تجربات شیئر  کئے ہیں ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: کنٹرولنوول کورونا وائرس
Previous Post

چین اور روس جامع اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی صدر

Next Post

چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خا رجہ

News Editor

News Editor

Next Post
وانگ وین بین

چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خا رجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading