لاہور(سپورٹس رپورٹر)تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر بابراعظم کی قوم ٹیم کیلئے انسٹا اسٹوری وائرل ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کی نوجوان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا، نوجوان پلیئرز حسن نواز اور محمد حارث نے اپنی دلیرانہ بیٹنگ سے پاکستان کو فتح دلائی، اس فتح پر بابر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں حسن اور حارث کی تصویر لگائی اور کہا کہ’لڑکوں آپ پر فخر ہے’۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے بھی نوجوان بیٹر حسن نواز کی تعریف کی تھی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر فخر زمان نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کمال کردیا، بڑے ٹوٹل چیز کرنے کے لیے ایسی ہی سوچ چاہیے۔انھوں نے کہا کہ حسن نواز نے سنچری بنادی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنے قابل ہیں، فخر زمان نے لکھا کہ ‘محمد حارث اور سلمان علی آغا نے بھی اچھا پرفارم کیا۔