شیخوپورہ(محسن شاد سے) تحصیل شرقپورشریف میں غیرت کے نام پر نوجوان نے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا ہے ملزم نے مقتولین کی نعشوں کو بوری میں ڈال کر خود پولیس اسٹیشن میں جا کر گرفتاری بھی دے دی ہے
تفصیلات کے مطابق غیرت کے نام پر نوجوان جوڑے کو قتل کردیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ تحصیل شرقپورشریف کے نواحی علاقہ فتووالہ کی رہائشی عائشہ نے چار ماہ قبل ضلع ننکانہ صاحب کے علاقہ منڈی فیض آباد کے رہائشی عمران نامی نوجوان کے ساتھ گھر سے بھاگ کرنکاح کرلیا تھا اور دونوں ایک گاؤں میں رہائش پزیر تھے آج صبح لڑکی کے بھائی اسلم نے اپنی بہن اور بہنوئی کو ورغلا کر کہا کے ہم تمہارے ساتھ میل جول پہلے کی طرح رکھنا چاہتے ہیں اس لیے میرے ساتھ چلو جب لڑکی اور لڑکا گھر پہنچے تو ملزم اسلم نے گھر پہنچتے ہی دونوں کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا اور نعشیں بوری میں بند کرکے خود شرقپور پولیس اسٹیشن پہنچ کر اعتراف جرم کرلیا ہے جس کے بعد شرقپور پولیس نے فوری فتووالہ گاؤں پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔