لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ ہنجروال کے علاقے رانا ٹائون میں واقع کریانہ سٹور پر دکاندار کی صفائی کےبہانےسات سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی موبائل ویڈیو وائرل ہوگئی۔
موبائل ویڈیو میں دکاندار بچی کے ساتھ صفائی کے بہانے غیر اخلاقی حرکات کرتا نظر آرہا ہے۔ بچی دکان کےکائونٹر پر چیز لینے کےلیےکھڑی ہے جبکہ دکاندار اسکے پیچھے کھڑا بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا ہے۔ پاس کھڑے محلے دار نے دکاندار خفیہ موبائل پر ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔
تھانہ ہنجروال ایس ایچ او شیخ حماد اخترکےمطابق ملزم کی نشاندہی کرلی گئی ہے جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ بچی کے اہلخانہ کو تلاش کرکےانکی مدعیت میں مقدمہ درج کیاجارہا ہے۔ ملزم اسی کریانہ سٹور کا مالک ہے جسکو گرفتارکرنے کےلیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ایس پی صدرٖغضنفر شاہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو ملنےکے بعد فوری کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ایسے افراد ہمارے معاشرے کے ناسور ہیں۔ اس نوجوان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضع رہے کہ تین روز قبل لاہور کے علاقے سبزازار میں بھی محلہ دارنوجوان نے سات سالہ بچی کے ساتھ نازیاب حرکات کیں جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سبزازار پولیس نے ملزم کو چوبیس گھنٹے میں ٹریس کرکے گرفتارکرلیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ غیر سرکاری تنظیم کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پاکستان بھر کے 13 بچوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔