لندن(نمائندہ خصوصی)نواز شریف جلد لندن میں پارٹی کے دیگر رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے،
نوازشریف کے استقبال کیلئے ملین افراد کو متحرک کرنے کی تجویز دی گئی ہے،لیگی رہنماﺅں کی اکثریت لاہور لینڈ کرنے کے حق میں ہیں۔ پورے ملک سے لیگی کارکنوں کو استقبال کیلئے لاہور پہنچنے کا ٹاسک دیا جائیگا،سابق وزیراعظم نوازشریف کی پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت جاری ہے۔ جبکہ نواز شریف نے امیدواروں کے حوالے سے تفصیلات مانگ لی ہے۔