اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،
ذرائع کے مطابق نوازشریف اور آصف علی زرداری کے ملاقات میں دونوں رہنماﺅں میں انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق ہوگیا جبکہ انتخابی اصلاحات اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھِی اہم معاملات طے پا گئے،دونوں بڑی جماعت کے سربراہوں کی دبئی ملاقات چارٹر آف ڈیموکریسی کا تسلسل تھی،ملاقات میں وفاق سمیت سندھ اور بلوچستان میں نگران سیٹ اپ کا فارمولا بھی طے کیا گیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق میں نگران سیٹ اپ میں ن لیگ کے تجویز کردہ افراد کی تعداد زیادہ ہوگی جبکہ پیپلزپارٹی اور دیگرجماعتوں کی نمائندگی تناسب کے حساب سے ہوں گی۔ نگران وفاقی حکومت الیکشن کمشن کے ساتھ مل کر انتخابات مقررہ وقت پرکرائے گی،نگران سیٹ اپ میں سیاسی، سابق جوڈیشری کے افراد اور مضبوط ٹیکنوکریٹس نا لانے پر بھی اتفاق ہوا تاہم رہنماﺅں نے نگران سیٹ اپ کیلئے نام وقت سے قبل میڈیا اور جماعتی میٹنگ میں نہ لانے پر اتفاق کیا۔









