اکشے کمار

نتن دیسائی کی اچانک موت، اکشے کمار نے فلم ٹریلر کی ریلیز ملتوی کردی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی کی اچانک موت کے باعث فلم ٹریلر کی ریلیز ملتوی کردی۔

اکشے کمار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنی نئی فلم ‘اوہ مائی گاڈ 2’ کے ٹریلر ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نتن دیسائی پروڈکشن ڈیزائن کے ماہر اور سنیما انڈسٹری کا بہت بڑا حصہ تھے لہٰذا ان کی خدمات کے اعتراف میں ہم ‘اوہ مائی گاڈ 2’ کا ٹریلر ریلیز نہیں کریں گے، ٹریلر آج11 بجے ریلیز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں