• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

میں وزیراعلی ہوتا تو 24 گھنٹے میں کرم میں امن قائم کرلیتا،فیصل کریم کنڈی کا دعوی

حکومت دہشتگردی کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،کہ عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ ایسی حکومت کو مزید برداشت کر سکتے ہیں یا نہیں،شیر افضل مروت ایک سچے سیاسی کارکن ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 18, 2025
in پاکستان
0 0
0

پشاور(نیوز رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر وہ وزیر اعلی ہوتے تو 24 گھنٹوں کے اندر کرم میں امن قائم کر لیتے، حکومت دہشتگردی کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے انہوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تنقید کی اور کہ اگر وہ وزیر اعلی ہوتے تو کرم کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوہاٹ میں موجود رہتے اور اس وقت تک واپس نہ آتے جب تک حالات معمول پر نہ آ جاتے۔

انہوں نے موجودہ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیا پر کھڑے ہو کر دعوے تو بہت کرتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ کرم کے 25 کلومیٹر سڑک پر بھی امن قائم نہیں کر سکی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، جو دہشتگردوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ گورنر نے الزام لگایا کہ اگر صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے نہ کیا جاتا اور 40 ہزار دہشتگردوں کو واپس نہ لایا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں سرکاری عہدوں پر تعیناتیوں اور تبادلوں میں کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کام پیسوں کے عوض کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر سرکاری عہدوں پر رشوت کے ذریعے تعیناتیاں کی جا رہی ہیں تو پھر حکمران اسمبلی میں فوج کے خلاف باتیں کیوں کرتے ہیں اور قراردادیں کیوں پاس کراتے ہیں؟۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہی فوج جس کے خلاف حکومت باتیں کرتی ہے، آج ہمیں دہشتگردوں سے نجات دلا رہی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ہمیشہ محسن کشی کرتی آئی ہے اور اس نے اپنے کئی اہم رہنماﺅں کو دھوکہ دیا ہے۔

گورنر نے شیر افضل مروت کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ ان سے لاکھ سیاسی اختلافات سہی، لیکن وہ ایک سچے سیاسی کارکن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سب لوگ دہشتگردوں کے خوف سے چھپے ہوئے تھے، تو شیر افضل مروت واحد شخص تھے جو میدان میں کھڑے رہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا حکومت سے سوال کیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مختص 600 ارب روپے کہاں گئے؟ انہوں نے کہا کہ ان فنڈز کا کوئی حساب نہیں دیا جا رہا اور صوبے میں اب بھی دہشتگردی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو بھی سپر پاور آتی ہے، وہ جدید اسلحہ چھوڑ کر چلی جاتی ہے، اور آج وہی اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔

دہشتگردوں کے پاس جدید ترین ہتھیار، ترمل گنز اور سنائپر موجود ہیں، جو ہماری سیکیورٹی فورسز کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں 20 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ لوگ کس بنیاد پر بے روزگار کیے گئے؟ انہوں نے کہا کہ اگر بھرتیاں غیر قانونی تھیں تو جن سیکریٹریوں نے یہ بھرتیاں کیں، ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، چاہے وہ امن و امان ہو، دہشتگردی کے خلاف اقدامات ہوں یا سرکاری اداروں میں شفافیت۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ ایسی حکومت کو مزید برداشت کر سکتے ہیں یا نہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امنفیصل کریم کنڈیکرمگورنر خیبر پختونخواوزیراعلی
Previous Post

اللہ نے مجھے واپسی کیلئے زندہ رکھا ہے، شیخ حسینہ کا بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کو انتباہ

Next Post

پاکستانی کی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،گیلپ سروے

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
گیلپ سروے

پاکستانی کی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،گیلپ سروے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading