گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا ہے کہ لڑکی کا نام شامیہ نہیں سامعہ ہے، ہماری ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ڈنر پر ہوئی تھی
میرے بھائی اور بھابھی نے سامعہ کے خاندان والوں سے ملاقات کی ہے، ان کے خاندان نے تاحال انکی تصویر جاری کرنے سے منع کیاہے، ابھی تک سامنے آنے والی تصاویر سامعہ کی نہیں۔ شادی پاکستانی روایات کے مطابق ہوگی
حسن علی کی دلہن سامع ایمریٹس ایئرلائن میں کام کرتی ہیں، سامعہ نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، ماں باپ کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم ہیں