واشنگٹن (نیوز رپورٹر )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی کی آبادی کی ہجرت کے بغیر تعمیر نو سے متعلق مصر کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے یہ تجویز دیکھی نہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے یہ بات صدارتی طیارے میں صحافیوں کو دیے گئے بیان میں کہی جہاں انھوں نے کئی مقامی اور بین الاقوامی موضوعات پر روشنی ڈالی۔
اس سوال پر کہ کیا آپ غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے مصری تجویز کو قابل قبول پاتے ہیں؟ٹرمپ کا جواب تھا ،میں نے اسے دیکھا نہیں، میں نے دیکھا نہیں۔









