لاہور(ویب ڈیسک) نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا کی ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل بیرون ملک اس طرح کے حالات میں نہیں ہیں کہ یہاں قیام کیا جائے۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ میں پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔
اداکارہ میرا نے نیویارک سے جاری اپنے ویڈیوبیان میں کہا ہے وزیر اعظم عمران خان میری مددکریں۔ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے، میرے پاس رقم بھی ختم ہوچکی ہے اور گذارہ مشکل ہوگیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں،ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کیلئے امریکا آئی تھی، تمام ساتھی فنکار واپس جاچکےہیں اورمیں اکیلی یہاں پھنس گئی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے میری وطن واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔
اداکارہ نے افسردہ انداز میں کہا کہ میں اپنے ملک پاکستان آکر مرنا چاہتی ہوں ۔ دوسرے ملک میں رہ کر میں مرنا نہیں چاہتی۔
یادر رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کےلیے اکیس مارچ دوہزار بیس کو حکومت نے ملک بھر کا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔ جس کے بعد تمام اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافر وہیں پھنس کر رہ گئے ہیں۔
چند روز قبل سپیشل فلائٹس چلائیں گئیں تھیں جس میں مرحلہ وار بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے
آج سے پاکستانیوں کوواپس لانے کا تیسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جو 28 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس دوران ملک بھر سے قومی ایئر لائن 20 مختلف پروازیں چلائے گی جس میں دبئی، یو اے ای، بحرین سمیت دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔