غنا علی

میں ابھی صرف 31برس کی ہوں‘ غنا علی کی عمر پربحث شروع

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ غنا علی رضا کی جانب سے اپنی عمر ظاہر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔اداکارہ نے ایک حالیہ انسٹاگرام ریل میں بتایا ہے کہ ان کی عمر 31 سال ہے اور وہ دو بچوں کی والدہ ہیں، تاہم مداحوں کی بڑی تعداد ان کی عمر پر یقین کرنے کو تیار نہیں ۔

حال ہی میں شیئر کی گئی ایک ریل میں انہوں نے اپنی عمر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تفریح کے لیے کیا کرتی ہو؟ میں 31 سال کی ہوں، 2 بچوں کی ماں ہوں، میرے مشاغل میں خاموشی، کافی، دوستوں کو ریلز بھیجنا، گھر میں عجیب و غریب حرکتیں کرنا اور منصوبے منسوخ ہونے پر بے حد خوش ہونا شامل ہے۔غنا کی جانب سے عمر ظاہر کیے جانے کے بعد مداحوں نے کمنٹس میں ان کی عمر پر بحث شروع کر دی۔کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف 31 سال کی کیسے ہو سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں