میگھا

میگھا معرکہ حق اور ثقافتی شوز میں پرفارمنس کیلئے یو کے پہنچ گئیں

لاہور(شوبز ڈیسک)نامور گلوکارہ میگھا معرکہ حق اور ثقافتی شوز میں پرفارمنس کیلئے یو کے پہنچ گئیں ۔ میگھا نے گزشتہ روز معرکہ حق کی مناسبت سے مانچسٹر میں منعقدہ ایک بڑے شو میں پرفارمنس دی جس میں شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔

گلوکار ہ میگھا نے بتایا کہ معرکہ حق کی مناسبت سے منعقدہ پہلی تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں پاک افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

گلوکارہ نے بتایا کہ دورے کے دوران یو کے کے مختلف شہروں میں معرکہ حق کی تقریبات کے علاوہ ثقافتی شوز بھی شیڈول ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیزاتنے خوش اور پرجوش ہیں کہ تمام شوز کی ٹکٹیں پیشگی بک ہو چکی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے جو عزت و احترام دیا گیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے اور میں ان سے اظہار تشکر کرتی ہوں۔ میگھا نے بتایا کہ وہ 21مئی کو وطن واپس پہنچ جائیں گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں