گوجرانوالہ: محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے میگا کرپشن اسکینڈل پکڑ لیا
سابق میئر گجرانوالہ ثروت اکرام اور دیگر نے میونسپل کارپوریشن میں کرپشن اور بے ضابطگیوں سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچایا
زرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی کمرشل دکانوں کی لیز میں اربوں روپے کرپشن کی گئی
ملزمان نے جی ٹی روڈ پر واقع کمرشل دکانوں کو سستے داموں من پسند افراد کو دیا پھر اپنا حصہ وصول کرتے رہے
محکمہ اینٹی کرپشن نے عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے تحقیقات کیں تو چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے
کرپشن اور بدعنوانی پر اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق میئر گوجرانوالہ ثروت اکرام، سابق ٹی ایم او سرفراز خان شاہد، سینئراٹینڈنٹ شہزاد احمد کھوکھر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے باقاعدہ تفتیش کا آغآز کردیا گیا
لاہور:کرپشن اور بدعنوانی پرسابق میئر گجرانوالہ ثروت اکرام کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا