برسبین (سپورٹس ڈیسک)خواتین ٹیم کی کرکٹر سدرا امین نے کہاہے کہ میرا آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہے ،کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو نے میں وقت لگتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ میرا آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو نے میں وقت لگتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہاں پچز مختلف ہوتی ہیں باؤنس ہوتا ہے کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا آنے سے پہلے لاہور اور کراچی میں بھرپور پریکٹس کی اور میچز کھیلے۔
انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس میری کارکردگی اچھی رہی جس سے مجھے اعتماد ملا کوشش ہے اس سال اسی اعتماد سے فائدہ اٹھاؤں۔انہوںنے کہاکہ میں اچھی کارکردگی کے لئے سخت محنت کر رہی ہوں۔انہوںنے کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ رنز کروں جس سے ٹیم کا فائدہ ہو۔انہوںنے کہاکہ میں نے اور منیبہ نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنا ہے یہی ہمارا فوکس ہے۔انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا نمبر ون ٹیم ہے اس کے خلاف کھیلنے کا ہمیں فائدہ ہے۔