پی سی بی

میجر لیگ کرکٹ کیلئے این او سی فیس کی وصولی ، پی سی بی کی وضاحت آگئی

لاہور (سپورٹس نیوز)میجرلیگ کرکٹ کے لیے فی کھلاڑی این او سی فیس کی وصولی سے متعلق پی سی بی کی وضاحت سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر لیگ کرکٹ پرائیویٹ لیگ ہے جو امریکن کرکٹ انٹرپرائزز کے زیر اہتمام کھیلی جاتی ہے ، آئی سی سی ضوابط کے مطابق پرائیویٹ لیگز میں بین الاقوامی کرکٹرز کی شرکت پر متعلقہ کرکٹ بورڈ فیس وصول کرسکتا ہے۔

میجر لیگ کرکٹ پچھلے چار سال سے کھلاڑیوں کے این او سی کی مد میں مقررہ فیس ادا کر رہی ہے،پی سی بی سمیت دیگر فل ممبر بورڈز بھی پرائیویٹ لیگ کیلئے این او سی فیس وصول کرتے ہیں۔یاد رہے کہ نجی ویب سائٹ نے ایم ایل سی میں فی کھلاڑی 25 ہزار ڈالر این او سی فیس وصول کرنے کی خبر شائع کی تھی۔میجر لیگ کرکٹ امریکا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہے جس کا پہلا سیزن 2023 میں کھیلا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں