فہد مصطفی

مہوش حیات اور فہد مصطفی کے رومانوی مناظر پر تنقید

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار مہوش حیات اور فہد مصطفی ایک بار پھر 8 سال بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں، دونوں عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی ہارر فلم زومبیڈ میں جلوہ گر ہوں گے۔فلم کا حال ہی میں رومانوی گانا زرا زرا ریلیز کیا گیا، جسے ثمر جعفری نے گایا ہے، گانے میں مہوش حیات اور فہد مصطفی کی رومانوی کیمسٹری کو نمایاں کیا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

تاہم سوشل میڈیا پر فلم کے بعض رومانوی مناظر پر تنقید بھی سامنے آرہی ہے، کچھ صارفین نے ان مناظر کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے پاکستانی انڈسٹری پر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی نقل کا الزام عائد کیا۔کچھ صارفین نے فلم کے رومانوی انداز کو ترک ڈراموں سے متاثر قرار دیا، جبکہ بعض نے اداکاروں کی عمر اور انداز پر بھی طنز کیا۔دوسری جانب مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے دونوں اداکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری اور فلم کے منفرد ہارر و رومانوی امتزاج کو دلچسپ قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں