• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عطاء اللہ تارڑ

مٹھی بھر لوگ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے سے باز آجائیں ورنہ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ، عطاء اللہ تارڑ

News Editor by News Editor
مئی 9, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امن او امان کی صورتحال خراب کرنے سے باز آجائیں ورنہ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ،

( کل )بدھ کو عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں بھی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں پر ان پر فرد جرم بھی عائد ہوگی،عمران خان کی ٹانگ سمیت مکمل میڈیکل ہوگا ، مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ کو مذاق بنانے والے کی اپنی ٹرسٹ ڈیڈ گرفتاری کا باعث بن گئی ہے ، عمران خان نے سرعام 7 ارب کی زمین لیک190 ملین پائونڈ کو وائیٹ منی کرکے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں۔

منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ یہ اس ملک کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے ، وفاقی کابینہ اجلاس میں ایک صاحب ایک بند لفافہ لیکر آتے ہیں، بند لفافے پر کابینہ کی منظوری لی گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت کے مشیر احتساب کو کس نے اختیار دیا تھا کہ 190 ملین پائونڈ کو ہڑپ کیا جائے ، اس کیس میں طوالت بھی ریکارڈ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے 190 ملین پائونڈ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پہلے مرحلے پر شکایت کی تصدیق ہوتی ہے اسکے بعد انکوائری ہوتی ہے اسکے بعد تفتیش کا مرحلہ آتا ہے، جب تفتیش کا مرحلہ آیا تو نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹسز دیئے گئے ، عمران خان اور بشری بی بی کو کہا گیا کہ آپ پر الزام ہے کہ 190 ملین پائونڈ معاملے کی کابینہ سے منظوری لی اور اس میں وسیع پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو پتہ چلتا ہے کہ بابر اعوان اور زلفی بخاری کی جانب سے ٹرسٹ قائم کیا گیا ،

ٹرسٹ تو ہمیشہ رفاہ عامہ کے لئے بنایا جاتا ہے تاہم یہاں 7 ارب کی زمین تحفے میں ٹرسٹ کو دی جاتی ہے ،اس ٹرسٹ ڈیڈ پر بابر اعوان اور زلفی بخاری کے دستخط ہوتیہیں اسکے بعد اس ٹر سٹ ڈیڈ کو تبدیل کر کے عمران احمد نیازی اور بشری بی بی کے دستخط کیے گئے، 458 کنال اراضی القادر ٹرسٹ کے نام ریکارڈ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ رفاہ عامہ کا کام کر رہا تھا ، 458 کنال 4 مرلے اراضی کس مد میں دی گئی اور اب تک رفاہ عامہ میں کیوں استعمال نہیں کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ 180 ملین روپے ٹرسٹ کوموصول ہوئے ہیں ، عمران خان نے سرعام 7 ارب کی زمین لیک190 ملین پائونڈ کو وائیٹ منی کرکے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو متعدد نوٹسز جاری ہوئے لیکن انہوں نے کسی کا جواب نہیں دیا ، قدرت کا نظام ہے مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ کو مذاق بنانے والے کی اپنی ٹرسٹ ڈیڈ گرفتاری کا باعث بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ، حمزہ شہباز ، احد چیمہ سمیت کئی لوگوں کو جیلوں کو رکھا گیا لیکن ان کے خلا ف کوئی کیس ثابت نہیں ہوسکا۔ معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ مٹھی بھر لوگ بعض مقامات پر احتجاج کر رہے ہیں اور دعوی کر رہے ہیں کہ پتہ نہیں کہا پہنچ چکے ہیں ، ان کو قانون کے دائرے میں لانا کوئی مشکل نہیں ہے تاہم ہم بدامنی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کا مداح ہوں جس نے ٹریپ کر کے خود اربوں روپے لوٹ کر پاکستان سے باہر بیٹھا ہوا ہے اور عمران خان بھگت رہا ہے ، نیب آرڈیننس کا سیکشن نائن اربوں روپے کی لوٹ مار پر حرکت میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کو عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں بھی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں پر ان پر فرد جرم بھی عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 2017 کے بعد سے جو کھیل عمران خان نے رچاکر ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا اس کی الگ سے تحقیقات ہونی چاہیے ، ریڑھی پر چوری کرنے والے 24 گھنٹوں کے اندر جیل ہوتے ہیں اور اربوں روپے لوٹنے والے کا کوئی بال بھی بھیگا نہ ہو ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نیب کی تحقیقات شفاف ہونگی ،یہ کیس جلد منطقی انجام تک پہنچے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ اور فیصل واوڈا نے اس کابینہ اجلاس میں اختلاف کیا اور کہا کہ لفافہ کھولا جائے، سب کچھ ریکارڈ پر ہے ،اس پراپرٹی ٹائیکون سمیت عمران خان کی کابینہ کے تمام اراکین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کوئی انتقام نہیں ہے، اگر انتقام لینا ہوتا تو بہت پہلے عمران خان گرفتار ہوچکا ہوتا۔ نیب قانون میں پلی بارگین ہے، لوٹے گئے اربوں روپے واپس کر دیں تو عمران خان باہر آسکتے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آہنی ہاتھوںامن و امانصورتحال خرابعطاء اللہ تارڑ
Previous Post

اب صرف قانون حرکت کرے گا، قانون کسی کے تابع نہیں،خواجہ آصف

Next Post

عرصہ سے چلی آئی روایت کو امیتابھ بچن نے توڑ ڈالا

News Editor

News Editor

Next Post
امیتابھ بچن

عرصہ سے چلی آئی روایت کو امیتابھ بچن نے توڑ ڈالا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading