ممبئی (شوبز ڈیسک)ملیالم سپر اسٹار موہن لال کی فلم درشیم تھری کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایت کار جیتھو جوزف کی قیادت میں بننے والی اس فلم میں موہن لال ایک بار پھر جارج کٹی کے کردار میں نظر آئیں گے، جسے انہوں نے پہلی بار 2013 میں ادا کیا تھا۔
یہ فرنچائز جارج کٹی اور اس کے خاندان کی کہانی بیان کرتی ہے، جو ایک اعلی پولیس افسر کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا سامنا کرتے ہیں۔
فلم 21 مئی 2026 کو موہن لال کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ٹیزر میں گزشتہ فلموں کے اہم لمحات کو دکھایا گیا ہے جس میں جارج کٹی کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں مینا، انسیبا حسن، اور ایستھر انیل ودیگر شامل ہیں۔
یوٹیوب پر ٹیزر کو لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس کی ریلیز کے بے تابی سے منتظر ہیں۔ریلیز کی تاریخ طے ہونے کے بعد یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ موہن لال کی ملیالم فلم، اجے دیوگن ہندی ورژن سے پہلے سنیما گھروں میں آئے گی۔