مومنہ اقبال

مومنہ اقبال ہراسانی کیس‘ لیگی ایم پی اے سے تعلقات اور تنازع کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے ہائی پروفائل کیس میں اس وقت نیا موڑ سامنے آگیا ہے جب ان کے وکلا نے دعوی کیا کہ معاملے کے پس منظر میں سابقہ تعلقات اور بعد ازاں پیدا ہونے والی پیچیدگیاں شامل ہیں۔ وکلا کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور یہی بات اس تنازع کی بنیادی وجہ بنی۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے روبرو پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال کے وکلا عدنان احسان اور رمشا اقبال نے بتایا کہ اداکارہ اور لیگی ایم پی اے کے درمیان 2022 اور 2023 کے دوران تعلقات قائم رہے۔ ان کے مطابق ایم پی اے کی جانب سے مسلسل شادی کی خواہش ظاہر کی گئی اور باقاعدہ رشتہ بھی بھیجا گیا تھا، تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور مبینہ طور پر تیسری شادی کے خواہاں تھے۔

وکلا نے موقف اختیار کیا کہ جب یہ حقیقت واضح ہوئی تو مومنہ اقبال نے اخلاقی بنیادوں پر اس تعلق کو ختم کر دیا۔ ان کے مطابق صورتحال اس وقت بگڑی جب اداکارہ کی شادی کسی اور جگہ طے پا گئی، جس پر متعلقہ ایم پی اے کی جانب سے مبینہ طور پر دباﺅ اور ہراسانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ وکلا نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اسی دوران سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کے ہونے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں