لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دولہا حمزہ حبیب لاہور سے تعلق رکھنے والی کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں، اگرچہ وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے، تاہم حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد وہ خبروں کا مرکز بن گئے ہیں۔
حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی، جبکہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں، جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا۔اب تک ان کی مہندی، دعائے خیر اور نکاح کی تقریبات لاہور میں منعقد ہو چکی ہیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہیں۔