مولانا ادریس قتل

مولانا ادریس قتل کیس میں 7مبینہ ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا

پشاور(کرائم رپورٹر) چند روز قبل قاتلانہ حملے میں شہید ہونےوالے جے یو آئی کے سابق رکن اسمبلی مولانا ادریس قتل کیس میں 7 اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، مبینہ ملزمان مردان ریجن سے گرفتار ہوئے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں کی جیوفینسنگ کا عمل بھی جاری ہے جبکہ ایک مبینہ ٹارگٹ کلرکے چارسدہ سے فرار ہونے کی ویڈیو کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں مبینہ ٹارگٹ کلر پشاور کے علاقہ چکمنی اورکوہاٹ روڈ پردیکھا گیا، واقعے والے دن مبینہ ٹارگٹ کلر موٹرسائیکل پر چمکنی سے سروس روڈ کے ذریعے صبح ساڑھے 5 بجے چارسدہ پہنچا۔تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ تحقیقات میں سیف سٹی ٹیم اوردیگر تفتیشی یونٹس کی معاونت بھی حاصل ہے۔واضح رہے چارسدہ میں 5 مئی کو نامعلوم دہشتگردوں نے نامور عالم دین مولانا شیخ ادریس کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں