لاہور(شوبز ڈیسک )نامور اداکار ، پروڈیوسر و ہدایتکار موسیٰ خان نے اداکارہ میرا کو لے کر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ موسیٰ خان نے فلم سائیکو کی کامیابی کے بعد اداکارہ میرا کو لے کر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے دونوں میں متعدد رابطے ہو چکے ہیں۔
موسیٰ خان فلم میں میرا کے مد مقابل مرکزی کردار نبھائیں گے ۔موسیٰ خان فلم پر سرمایہ کاری کے ساتھ اس کی ہدایتکار ی کے فرائض بھی سر انجام دیں گے