کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے کہا ہے کہ میں نے منظر صہبائی کیساتھ شادی کے پروپوزل کو فورا قبول نہیں کیا تھا۔
نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ احمد نے بتایا کہ منظر صہبائی کے شادی کی آفر کرنے پر فورا ہاں نہیں کہی تھی بلکہ سوچنے کیلئے وقت مانگا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے شادی کی تو ہمیں لوگوں سے بے حد محبت ملی، ہم سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں لیکن اس کے باوجود بھی صارفین نے، مداحوں نے اور دیگر لوگوں نے ہمیں بہت سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نکاح کیا، کوئی غلط کام نہیں کیا ،لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر بیحد شکرگزار ہیں۔