ایچ آئی وی

ملک میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار ہو گئی

اسلام آباد (ہیلتھ نیوز ) ملک میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد تقریبا ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گئی۔وفاقی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ایچ آئی وی کے 62 ہزار زیرِ علاج مریضوں میں بچوں کا تناسب تقریبا 12 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ بچوں میں ایچ آئی وی کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے، صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ تقریبا 4 ہزار 200 بچے رجسٹرڈ ہیں۔وفاقی حکومت نے یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام، ڈبلیو ایچ او اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سے غذائی معاونت طلب کر لی۔

حکام کے مطابق شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کو خصوصی خوراک اور مسلسل طبی نگرانی فراہم کی جائے گی۔والدین اور تیمارداروں کو بچوں کی غذائی ضروریات سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔ماہرین نے بتایا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو دیگر بچوں کے مقابلے میں 10 سے 20 فیصد زیادہ توانائی اور پروٹین درکار ہوتا ہے۔ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں غذائی قلت پر قابو پا کر علاج کے نتائج مزید بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔

ملک میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار ہو گئی“ ایک تبصرہ

  1. Welcome from Dreamproxies

    Superb proxies offer: elite, fast and trusted private proxies now even cheaper!
    50% Sale – for all private proxies:

    https://tiny.cc/dreamproxies-sale

    Complete Anonymity, Ultimate Quality, Blazing Speed, Unlimited Usage, Powerful Servers, Affordable Prices, Extra Discounts and much more

    50% Discount for all proxy packs – on DreamProxies.com

اپنا تبصرہ لکھیں