• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
جمعہ, 22 ستمبر, 2023
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • وی لاگ/ ویڈیوز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • نوکریاں / انٹرویو
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • وی لاگ/ ویڈیوز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • نوکریاں / انٹرویو
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
خرم دستگیر خان

ملک تاریخی ترقی و خوشحالی کی طرف چل نکلا ،ڈیفالٹ نہیں ہو گا ، افواہوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے’خرم دستگیر

News Editor by News Editor
دسمبر 10, 2022
in پاکستان
0 0
0

لاہور ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک تاریخی ترقی و خوشحالی کی طرف چل نکلا ہے ،ڈیفالٹ نہیں ہو گا ، افواہوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،

وزیر اعظم شہبازشریف کی دن رات محنت کی بدولت عمران نیازی کی وجہ سے ناراض دوست ممالک اب مان گئے اور ان سے تعلقات مثالی بن چکے ،روس کیساتھ بھی توانائی پر بات چل رہی ہے قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،پاکستان کی تاریخ یاد رکھے گی سب سے زیادہ ترقی خوشحالی نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئی ، عمران خان نیازی کو گالم گلوچ اور دھرنوں کی سیاست سے فرصت ملتی تو کچھ کرتے ،انکے وزراء کی لوٹ مار کی سزا آج قوم مہنگائی ،بے روزگاری کی صورت میں بھگت رہے ہیں،عمران خان نیازی کو عوام مسترد کرچکے ،اگلے انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے قوم سیاسی انتقام لیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع شیخوپورہ میں 500 کے وی گرڈ سٹیشن لاہور نارتھ، 220 کے وی قائداعظم بزنس پارک گرڈ سٹیشن اور متعلقہ ٹرانسمیشن لائنز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔منصوبے پر مجموعی طور پر 24 ارب روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے قائداعظم بزنس پارک گرڈ سٹیشن کی منسلک 4 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا۔سنگ بنیاد کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو نئے گرڈ سٹیشنز اور 113 کلومیٹر طویل بلوکی کنورٹر سٹیشنـ 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ سٹیشنـ500 کے وی نوکھر گرڈ سٹیشن ٹرانسمیشن لائن کے دو میگا پراجیکٹس شروع کرنے پر سراہا۔

انہوں نے کہا کہ 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن لائن لاسز کم کرنے اور متعلقہ تقسیم کار کمپنیز لیسکو اور گیپکو کے نیٹ ورک میں وولٹیج پروفائل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا جس سے بجلی کی قیمت میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تھر کے کوئلے، ہوا، سولر اور ہائیڈل جیسے مقامی وسائل سے سستی بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف تھر کے کوئلے سے 2000 میگاواٹ سستی بجلی جون 2023ء کے اختتام سے قبل نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی۔انجینئر خرم دستگیر خان نے 220 کے وی قائداعظم بزنس پارک گرڈ سٹیشن کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران وزیر توانائی نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے تیار کیے جانے والے قائداعظم بزنس پارک اسپیشل اکنامک زون کی لوڈ ڈیمانڈ کو پورا کرنا ہے۔ یہ منصوبہ 3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ یاد رکھے گی سب سے زیادہ ترقی خوشحالی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئی ۔نواز شریف نے پاکستان میں بجلی کا بحران حل کردیا تھا مگر عمران خان نیازی نے ہمارے تیار کردہ بجلی انفاسٹرکچر پر توجہ نہ دی اسے گالم گلوچ اور دھرنوں جلسے جلوسوں کی سیاست سے فرصت ملتی تو کچھ کرتے ،انکے وزرا ء کی لوٹ مار کی سزا آج قوم مہنگائی بے روزگاری کی صورت میں بھگت رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی ملک کیلئے سکیورتی رسک بن چکا تھا اس نے وہ سیاست کی جو ملک دشمن بھی نہیں کرتے ۔ پاکستان کیخلاف افواہوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے انشااللہ یہ ڈیفالٹ نہیں ہوگا بلکہ تاریخی ترقی و خوشحالی کی طرف چل نکلا ہے ۔عمران خان نیازی کو عوام مسترد کرچکے اور اگلے الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے قوم اس سے سیاسی انتقام لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے عمران خان نیازی کی وجہ سے جو ناراض دوست ممالک تھے وہ مان گئے ہیں سی پیک شروع ہوچکا سعودی عرب ترکیہ قطر عرب امارات کیساتھ تعلقات مثالی بن چکے ،روس کیساتھ بھی توانائی پر بات چل رہی ہے ،قوم کو مایوس نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی خوشحالی پاکستان کی بقا کا دوسرا نام نواز شریف اور شہباز شریف ہیں ۔

نواز شریف بہت جلد پاکستان آرہے ہیں اور اگلے الیکشن کی قیادت کرکے ملک و عوام دشمن عناصر کو شکست سے دوچار کریں گے۔ قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے بھی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بنک کی معاونت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔یہ منصوبہ 20.7 بلین روپے کی لاگت سے مارچـ2024 (630 دن کی تکمیل کی مدت) میں مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ منصوبہ لیسکو کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ این ٹی ڈی سی، لیسکو اور گیپکو کے ترسیلی نظام کو مزید بہتر کرے گا۔

منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی نے بھی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ سپیشل اکنامک زون میں قائم ہونے والی صنعت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل ہو جائے گا۔ جنرل منیجر / کنٹری ہیڈ (CET)، مسٹر وانگ بو، منیجنگ ڈائریکٹر ٹرانس مارک، منصور ایچ ناصر اور مقامی سیاست دانوں نے بھی سنگ بنیاد کی تقریبات سے خطاب کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related


Tags: خرم دستگیر خانعمران نیازینواز شریفوزیر اعظم شہبازشریف
Previous Post

انجری میں گھری پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی

Next Post

امپورٹڈ حکومت نے اقتدارمیں آنے کے بعد 11سو ارب روپے کی چوری بچائی ہے، قاسم خان سوری

News Editor

News Editor

Next Post
قاسم خان سوری

امپورٹڈ حکومت نے اقتدارمیں آنے کے بعد 11سو ارب روپے کی چوری بچائی ہے، قاسم خان سوری

Please login to join discussion

تازہ خبریں

پرویز الہٰی

تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے، پرویز الہی

ستمبر 22, 2023
رانا تنویر حسین

نواز شریف کو سازش کے ذریعے ہٹا کر تجربات کیے گئے ، ترقی کرتا ملک ڈبو دیا ‘ رانا تنویر حسین

ستمبر 22, 2023
خواجہ آصف

خواجہ آصف نے جسٹس عائشہ کیخلاف کردار کشی پر مبنی الزامات مسترد کر دئیے

ستمبر 22, 2023
  • Trending
  • Comments
  • Latest

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

مئی 11, 2020

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
APP93-30
NEW YORK: August 30 - Pakistan’s Ambassador, Dr. Maleeha Lodhi speaking at the debate on UN Peacekeeping Operations. APP

پاکستان نے اقوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کردیے

2
پرویز الہٰی

تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے، پرویز الہی

0

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

0

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

0
پرویز الہٰی

تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے، پرویز الہی

ستمبر 22, 2023
رانا تنویر حسین

نواز شریف کو سازش کے ذریعے ہٹا کر تجربات کیے گئے ، ترقی کرتا ملک ڈبو دیا ‘ رانا تنویر حسین

ستمبر 22, 2023
خواجہ آصف

خواجہ آصف نے جسٹس عائشہ کیخلاف کردار کشی پر مبنی الزامات مسترد کر دئیے

ستمبر 22, 2023
شیخ رشید

شیخ رشید مبینہ اغوا کیس: راولپنڈی پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

ستمبر 22, 2023
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • وی لاگ/ ویڈیوز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • نوکریاں / انٹرویو

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In