اسلام آباد (ہیلتھ نیوز) ملک بھر کے 79 اضلاع میں قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہو گئی۔نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں1 کروڑ 86 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے گئے۔پنجاب کے 10 اضلاع میں 60 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی اور سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔
خیبر پختون خوا کے 23 اضلاع میں 43 لاکھ 90 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی جبکہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 19 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے۔اسلام آباد میں تقریبا 4 لاکھ 35 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے اور فالو اپ کے دوران 88 فیصد بچوں تک رسائی حاصل کی گئی۔اس حوالے سے فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی پولیو ورکرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ویکسینیشن مہمات ناگزیر ہیں۔