• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
امتحانات

امتحانات

ملک بھر میں میٹرک امتحانات کا آغاز، کرک میں پرچہ آﺅٹ، کرم اور شمالی وزیرستان میں امتحان ملتوی

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اپریل 8, 2025
in صحت و تعلیم
0 0
0

کراچی،پشاور(ایجوکیشن ڈیسک )کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا تاہم میٹرک امتحانات میں نقل ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرکے رہ گئے، دسویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ ایڈوانس میں آﺅٹ ہو گیا، دوسری جانب ضلع کرم اور شمالی وزیرستان میں میٹرک امتحان ملتوی کر دئیے گئے، ہزاروں طلبا امتحان سے محروم ہوگئے، جس کے باعث سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیل کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام کراچی میں 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا منگل کے روز سے آغاز ہوگیا، 3 لاکھ 75 ہزار طلبا و طالبات امتحانات دے رہے ہیں جبکہ تمام طلبا و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ امتحانات میں شریک 3 لاکھ 75 ہزار طلبا و طالبات کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 256 مراکز طلبا کے لیے اور 243 مراکز طالبات کے لیے مخصوص ہیں، یہ مراکز شہر کے مختلف 18 ٹاﺅنز میں قائم کیے گئے ہیں۔

امتحانات کے دوران طلبا کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ موبائل فون اپنے ہمراہ نہ لائیں، کیونکہ خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔تعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، دوران امتحان فوٹو اسٹیٹ مشینیں بند رکھی گئی ہیں۔بورڈ نے امتحانات کی نگرانی کے لیے رپورٹنگ سیل قائم کیا ہے اور نقل کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

بورڈ کے عملے کی جانب سے امتحانات کے دوران مکمل نگرانی کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کر کے رپورٹنگ سیل میں جمع کرائی جائے گی۔امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ ہو، اس لیے بورڈ نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے تحریری درخواست بھی کی ہے۔بورڈ آفس کی جانب سے آن لائن ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی مراکز کی فہرست جاری کی گئی ہے اور ویجیلنس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی۔کچھ اسکولوں نے امتحانی مراکز تبدیل کرنے کی درخواست بھی دی تھی، جنہیں ناظم امتحانات نے منظور کیا ہے۔

ان اسکولوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ نئے امتحانی مراکز کی فہرست بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔بورڈ کی جانب سے طلبا و طالبات کو یہ سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے کہ جو امیدوار اپنے امتحانی مرکز پر وقت سے پہلے نہ پہنچ سکیں، وہ اپنی سہولت کے مطابق مرکز میں پہنچ سکتے ہیں۔امتحانات کے شیڈول کے مطابق صبح کی شفٹ میں دہم جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل سائنس کا پرچہ لیا جائے گا، جس کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2025 کے سالانہ میٹرک امتحانات میں 3 لاکھ 80 ہزار طلبا و طالبات شرکت کریں گے، جن کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو کاپی کی دکانوں کو بند رکھنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ نقل کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ ساتھ ہی امتحانی مراکز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق رینجرز اور پولیس سے بھی سیکیورٹی تعاون طلب کیا گیا ہے تاکہ امتحانات پرامن اور شفاف طریقے سے منعقد ہو سکیں۔ ہمارے سارے انتظامات مکمل ہیں اور ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ کوئی بھی غلطی نہ ہو۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ اگر کسی جگہ کوئی کوتاہی نظر آئے تو فوری اطلاع دیں۔

یہ امتحان صرف بچوں کا نہیں، بلکہ میرے پورے سسٹم کا بھی امتحان ہے۔غلام حسین سہو نے مزید بتایا کہ طلبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ سوالات کے پرچے آسان اور معیاری رکھے گئے ہیں۔ ان کی حفاظت کے لیے بھی مثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ امتحانی سوال نامے کی تقسیم کے لیے 19 حب قائم کیے گئے ہیں، جہاں سے سینٹر سپرنٹنڈنٹس ایمانداری سے پرچے امتحانی مراکز تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام افسران سے ایمانداری سے فرائض انجام دینے کا وعدہ لیا گیا ہے اور کوشش یہی ہے کہ کسی طالبعلم کو امتحانی مراکز میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں بھی میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا تاہم میٹرک امتحانات میں نقل ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرکے رہ گئے، کوہاٹ بورڈ کے زیر انتظام کرک میں دسویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ ایڈوانس میں آٹ ہو گیا، اسلامیات پارٹ ٹو فوٹو سٹیٹ کی دکانوں پرملنے لگا۔کوہاٹ بورڈ کے زیر انتظام کرک میں بھی میٹرک امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں، چیئرمین کوہاٹ بورڈ امیتاز ایوب کے مطابق میٹرک امتحانات میں ٹوٹل ایک لاکھ طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں، نویں جماعت کے 49 ہزار اور دسویں جماعت کے 51 ہزارطلبا اور طالبات امتحان دے رہے ہیں۔

میٹرک امتحان کے لیے 319 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، اس سال تمام ہالز سرکاری اداروں میں قائم کیے گئے ہیں، میرٹ پر سپروائزری اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمز اور سینئر پرنسپل پر مشتمل انسپکشن عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ تمام حساس سینٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا خود انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، منسٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم بھی شفاف امتحانات کے لیے پر عزم ہیں۔ محکمہ تعلیم کے کرک میں میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کے دعوے ہوا ہوگئے، کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرک میں 10 ویں جماعت کے اسلامیات کا پرچہ ایک روز قبل ہی آﺅٹ ہو گیا، اسلامیات پارٹ ٹو کا پرچہ فوٹو سٹیٹ کی دکانوں پر ملنے لگا۔

قبل از وقت پیپر آﺅٹ ہونا بورڈ کی نااہلی ہے،بورڈ منیجمنٹ نے پرچہ ﺅآٹ ہونے سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔ ادھرضلع کرم اور شمالی وزیر ستان میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر میٹرک کے امتحان ملتوی کردئیے گئے جبکہ ہزاروں طلبا امتحان سے دینے محروم ہوگئے جس کے باعث سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے مطابق امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث امتحان منعقد نہیں ہورہے، امتحان ملتوی ہونے والے اضلاع میں دوبارہ امتحان کب ہوگا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا، فیس جمع کروانے کے باوجود امتحان نہ ہونے پر والدین میں تشویش کی لہر دور گئی۔

صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ بچوں کی جان عزیز ہے، اسی لیے امتحان ملتوی کیے، میٹرک امتحان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، امتحان کے پرامن انعقاد کے لیے کوشاں ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امتحان ملتویپرچہ آﺅٹکراچیکرم اور شمالی وزیرستانملک بھرمیٹرک امتحانات
Previous Post

میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا میئر کراچی چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ ، کامران ٹیسوری

Next Post

میں نے تمہیں پہلی بار اس لمحے سوچا جب میری آنکھوں نے افق کی خاموشی میں روشنی تلاش کی تھی

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
میں نے تمہیں پہلی بار اس لمحے سوچا

میں نے تمہیں پہلی بار اس لمحے سوچا جب میری آنکھوں نے افق کی خاموشی میں روشنی تلاش کی تھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

پاکستانی آم امارات میں کیوں دلوں کو بھاتے ہیں؟ ذائقے سے ثقافت تک ایک خوشبودار کہانی

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

پاکستانی آم امارات میں کیوں دلوں کو بھاتے ہیں؟ ذائقے سے ثقافت تک ایک خوشبودار کہانی

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

ایران میں شہداء کو خراج؛ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق کمانڈرز اور سائنسدانوں کی تدفین، تہران کی سڑکیں اشکبار

جون 28, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading