لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے باورچی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور اسکو چھپانے پر پولیس نے خاوند طاہر سعید کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا جسے بعدازاں ضمانت پر رہا کردیاگیا۔
لاہور پولیس کے مطابق ماریہ بی کے شوہر نے باورچی حافظ عمر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر علاج کے بجائے اسے قانون سے چھپاتے ہوئے میلسی بھجوا دیا ،، ،، پولیس کے مطابق حافظ عمر دو بسیں بدل کر گاؤں پہنچا اور وہاں درجنوں لوگوں سے ملاجس کی وجہ سے انکو بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مجرمانہ غفلت پر طاہر سعید کو انسانی جان کو نقصان پہنچانے اور وبا پھیلانے کے جرم میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق ماریہ بی اور اہلخانہ کو گھر میں ہی قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے ،، جبکہ باورچی عمر اور اہلخانہ کو میلسی میں قرنطینہ بھجوا دیا گیا ،، پولیس کی کارروائی پر ماریہ بی نے احتجاج کرتے ہوئے بدتمیزی کا شکوہ کیا
پولیس ترجمان کے مطابق ماریہ بی کے خاوند کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ،، سینکڑوں لوگوں کی جان خطر ے میں ڈال کر تنقید کرنا افسوسناک ہے،، پولیس نے کارروائی کر کے قانون پر عملدرآمد کرایاہے۔