قتل کیس

مصطفی عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کا کمرہ عدالت میں شور شرابہ،سماعت یکم جون تک ملتوی

کراچی(کورٹ نیوز)مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے دورانِ سماعت کمرہ عدالت میں شور شرابہ کیا۔کر اچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی

۔سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ اور وکیل مجھے پاگل قرار دلوانا چاہتے ہیں، یہ لوگ میرے پیسوں کے پیچھے ہیں۔

ملزم ارمغان نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، مجھے وکیل کی ضرورت نہیں، میں اپنا کیس خود چلانا چاہتا ہوں۔عدالت نے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کر لئے ۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات خارج کرنے پر دلائل دئیے جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں