• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
وزیراعظم قرضہ سکیم

مشرق وسطیٰ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں 5.57 فیصد کمی

News Editor by News Editor
دسمبر 26, 2022
in کاروبار
0 0
0

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر مشرقی وسطیٰ کیلئے پاکستان کی برآمدات 5.57 فیصد کم ہوکر 95 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہ گئیں ہیں جو گزشتہ سال 1.008 ارب ڈالر تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برآمدات میں کمی کی وجہ متحدہ عرب امارات کو برآمدات میں خاطر خواہ کمی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب، قطر اور بحرین کو بھیجے جانے والی برآمدات میں اضافے کے ساتھ ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔دوسری جانب خطے کے دیگر ممالک میں برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان کی اشیا برآمدات میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے، رواں مالی کے ابتدائی پانچ ماہ میں 11.04 فیصد کی کمی کے ساتھ 61 کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 69 کروڑ 12 لاکھ ڈالر تھے۔خطے کی کْل برآمدات تقریباً 65 فیصد صرف متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں جاتاہے۔رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات کی 7 ریاستوں میں 55 کروڑ 78 لاکھ ڈالر برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے دوران 57 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھی جس کی وجہ سے ان ریاستوں کے اندر برآمدات میں 2.23 فیصد کمی دیکھی گئی۔

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی سب سے زیادہ برآمد کی جانے والی مصنوعات میں چاول، گائے کا گوشت اور امرود، آم وغیرہ شامل ہیں۔اسی طرح متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی سرفہرست شعبہ جاتی برآمدات میں اناج، ملبوسات اور کپڑے کی اشیائ ، گوشت اور کھانے کی اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔مالیت کے لحاظ سے پاکستان کی برآمدات میں سعودی عرب دوسرا بڑا ملک ہے تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران برآمدات میں 12.24 فیصد اضافے کے ساتھ 18 کروڑ 4 لاکھ ڈالر ہوگئے جو گزشتہ سال 16 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تھے۔گزشتہ دہائی میں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں تقریباً 50 کروڑ ڈالر تک محدود رہی، اس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں سعودی عرب کی مارکیٹ کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں چاول، خیمے، ٹیکسٹائل کے مواد وغیرہ شامل ہیں۔مالی سال 2022ـ23 کے دوران قطر کو پاکستان کی برآمدات میں 10.57فیصد اضافے سے 8 کروڑ 34 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے 7 کروڑ 55 لاکھ ڈالر تھیں۔ان برآمدات میں چاول، پیاز، امرود، آم وغیرہ شامل ہیں۔دوسری جانب کھیل کے شعبے میں پاکستان سے فٹ بال کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال جولائی سے نومبر کے دوران 11.74 فیصد اضافہ ہوا۔قطر میں ہونے والے فیفا ولڈ کپ 2022 میں پاکستان باضابطہ طور پر فٹ بال کا فراہم کنندہ ملک ہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران کویت کو پاکستان کی برآمدات منفی 9.23 فیصد سے بڑھ کر 4 کروڑ 84 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر تھیں۔کویت کو پاکستان کی برآمدات میں گائے کا گوشت، سمندری غذائیں، خیمے اور چاول وغیرہ شامل ہیں۔کویت کو سرفہرست شعبہ جاتی برآمدات میں گوشت اور میک اپ ٹیکسٹائل شامل ہیں۔رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران بحرین کو پاکستان کی برآمدات 27.77 فیصد کے مثبت اضافے سے 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر تھیں۔بحرین کو پاکستان کی برآمد کی جانے والی سرفہرست مصنوعات میں چاول، سوتی کا دھاگا، پرنٹ کرنے کے لیے سیاہی وغیرہ شامل ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: برآمداتپاکستانمشرق وسطیٰ
Previous Post

فلموں میں محبت کی سٹوری کو ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے،صائمہ نور

Next Post

عالمی بینک کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد کے شفاف استعمال اورتمام ضرورتمندوں تک پہنچنے کی اہمیت پر زور

News Editor

News Editor

Next Post
عالمی بینک

عالمی بینک کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد کے شفاف استعمال اورتمام ضرورتمندوں تک پہنچنے کی اہمیت پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5875

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

463
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading