لودھراں (میاں عمیر)گیلےوال کے علاقے نوری لعل پٹرولنگ پولیس کی کاروائی، مردہ گوشت فروخت کیلئے لے کر جانیوالا شخص گرفتار، 18کلو مردہ گوشت برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابقشفٹ انچارج طاہر شیخ کی ہدایت پر دوران ناکہ بندی سخت چیکنگ جاری تھی کہ نوری لعل پٹرولنگ پوسٹ نے دوران چیکنگ و ناکہ بندی ایک شخص کو مشکوک جان کر روکا جو مردہ بکری کا گوشت موٹر سائیکل پر لاد کر فروخت کرنے کیلئے لودھراں شہر جا رہا تھا۔ملزم محمد علی ولد نذر محمد سکنہ بستی محمود آباد گیلےوال کو موقع پر گرفتار کرکے حرام گوشت برآمد کر لیاگیا۔
مردہ گوشت کا موقع پر وٹرنری ڈاکٹر ملک ساجد سے معائنہ اور تجزیہ کرایا جنہوں نے معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کی کہ یہ مردہ بکری کا گوشت ہے۔جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کیا گیا۔شفٹ انچارج طاہر شیخ نے کہا کہ ایسے مکروہ دھندا اور حرام گوشت کا کاروبار کرنے والے اشخاص کو کسی صورت ڈھیل نہیں دی جائیگی۔اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ایسے لوگوں کے بارے میں نوری لعل پٹرولنگ پولیس کو اطلاع دیں اور ایسے لوگوں کی نشاندھی کریں تاکہ انکو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔