لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلیپمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی28 سیٹوں پر بھرتی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتی کےلیے ماسٹر ڈگری ہولڈرز اپلائی کرسکیں گے۔ جس کےلیے پنجاب کے کسی بھی ضلع کو ڈومیسائل قابل قبول ہوگا۔
ان سیٹوں کے بارے میں مزید ڈیٹیلز جاننے کےلیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ وزٹ کریں یہ نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
http://www.ppsc.gop.pk/(S(3nd0bgnqkcbhanrgbx5nz3tj))/comingjobs.aspx
ان سٹیوں پر پنجاب حکومت کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہےجلد ہی اس کے لیے اپلائی کرنے کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کےلیے جو لاک ڈائون کیا گیا اس کی وجہ سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے جیسے ہی یہ لاک ڈائون ختم ہوگا دوبارہ تمام تر بھرتیوں کےلیےکام شروع ہوجائےگا۔