لاہور(نمائندہ خصوصی)محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 13 افسران کے تبادلے و تقرریاں کر دی گئی ہیں۔
محمد عمیر اکرام کو سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور ، کامران حیدر اعوان کو سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خاں اور محمد ایوب کو سپرنٹینڈنٹ بورسٹل جیل فیصل آباد تعینات کر دیا ہے۔
کاشف علی کو ایڈیشنل سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل لاہور ، فرخ رشید کو ایڈیشنل سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی اور عبدالصبور سکھیرا کو ایڈیشنل سپرنٹینڈنٹ سنٹرل ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔
سرفراز احمد کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ہائی سیکیورٹی بیرکس سنٹرل جیل لاہور ، کاشف سیف کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل قصور ، جمشید احمد کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل نارووال ، کامران صدیق کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ ، طاہر بشیر کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ڈیولپمنٹ سنٹرل جیل گوجرانولہ اور الفت نعیم کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔
محمد اظہر جاوید سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور کو انسپکٹوریٹ آف پنجاب پریزنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے تمام افسران کو فوری طور پر چارج سنبھال کر اپنے فرائض منصبی محنت ، لگن اور خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔