لاہو ر(نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 16افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔
سیکریٹری ایکسائز مسعود مختار نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈائریکٹر گجرات احمد سعید کو ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز لاہور لگا کر لاہور ریجن بی کا اضافی چارج بھی سونپ دے دیا ،
تقرری کی منتظر رضوان اکرم شیروانی کو ڈائریکٹر لاہور ریجن ڈی ،عمران اسلم کو ڈائریکٹر راولپنڈی ،ڈاکٹر سہیل ارشد کو ڈاکٹر فیصل آباد ،ڈائریکٹر ملتان جام سراج کو گوجرانوالہ ، ڈائریکٹر فیصل آباد شاہد علی کو ڈی جی خان ،ڈائریکٹر ساہیوال افتخار احمد کو ڈائریکٹر ملتان ،ڈائریکٹر سرگودھا محمد مشتاق کو ڈائریکٹر ساہیوال ،لاہور ریجن سی کے ڈائریکٹر رانا انتخاب کو ڈائریکٹر بہاولپور ،ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز ثوبیہ ملک کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ ،ڈائریکٹر لاہور بی قمر الحسن کو ڈائریکٹر سرگودھا ،ڈائریکٹر گوجرانوالہ فضہ شاہ کو ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات ،ڈائریکٹر بہاولپور محمد عبداللہ کو ڈائریکٹر گجرات ، ڈائریکٹر لاہور ریجن ڈی محمدعلی نوید کو لاہور ریجن اے اور ڈاکٹر محمد آصف کو لاہور ریجن میں تعینات کر دیا گیاجبکہ ڈائریکٹر راولپنڈی تنویر عباس کومحکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔