محمد یوسف

محمد یوسف نے اکیڈمی میں بچوں کو بیٹنگ ٹپس دیں

لاہور(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بچوں کو سکھانا شروع کر دیا، ایک اکیڈمی میں پہنچ گئے۔ محمد یوسف نے مختلف ایج گروپ میں بچوں کو بیٹنگ کی ٹپس دینا شروع کر دیں۔

اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ کام کر کے اچھا لگتا ہے، میں ان کی سنتا ہوں، وہ میری سنتے ہیں، بچوں کے ساتھ جتنا کام کیا جائے اتنا اچھا ہے، ان کی بنیاد پر کام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بنیاد اچھی ہو گی تو وہ تینوں فارمیٹ میں کامیاب ہوں گے، آج کل جتنے بھی بڑے بیٹرز تینوں فارمیٹ میں کامیاب ہیں اس کی وجہ ان کی بنیاد ہے۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کی کرکٹ میں بولرز کے لئے کچھ نہیں رہ گیا، آج کل بچے زیادہ تر بیٹنگ کی طرف آتے ہیں، ہر طرف چھکے لگ رہے ہوتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 250 اور 275 رنز بن رہے ہیں، ون ڈے کرکٹ میں 350 رنز آرام سے بن رہے ہیں، بیٹنگ کی طرف رحجان زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں