لاہور(شوبز ڈیسک)نامور گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا ایک عظیم اور بابرکت مہینہ ہے جو ہمیں صبر، استقامت اور قربانی اور حق گوئی کا درس دیتا ہے،واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان واضح تفریق کرتاہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیاں پیش کیں۔ہمیں محرم الحرام کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا چاہیے۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سیرتِ امام حسین سے رہنمائی حاصل کریں۔شہدائے کربلا کی قربانی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔محرم الحرام کے دوران امن، رواداری اور باہمی احترام کو یقینی بنایا جائے ۔
٭٭٭٭٭