کراچی (شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ انہیں اپنے بھارتی مداح یاد آتے ہیں۔عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ماضی کے کئی قصوں کو یاد کرتے ہوئے بالی وڈ میں ان کی خوشگوار یادوں پر نظر ڈالی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ میں ‘بارڈر لیس میوزک نامی ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں جس میں، میں نوجوان فنکاروں، سینئرز، جونیئرز، لیجنڈز، موسیقاروں، نغمہ نگاروں اور دیگر کئی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہوں اور بہت سا نیا میوزک آپ تک پہنچنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے تمام بھارتی مداحوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پابندی کی وجہ سے اداس یا برا محسوس نہ کریں، بس اتنا جان لیں کہ میں ہمیشہ سے آپ لوگوں کو یاد کرتا رہا ہوں۔عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے وہاں کام کرنا تو یاد نہیں آتا لیکن آپ لوگ ضرور یاد آتے ہیں کیونکہ پلے بیک سنگنگ نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے اور اگر یہ پابندی نہ لگی ہوتی تو شاید میں اپنا ذاتی میوزک تخلیق نہ کر پاتا، میں واقعی اس بات کی قدر کرتا ہوں کہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے رہے۔
The variety of games here is impressive. I spent the whole weekend exploring and found so many gems. It is a blast to play on this site. Give 33ss5 a try if you are bored!
This platform has a great variety of games and the bonuses are actually useful. I’ve had a great time exploring vn39bet6com lately.
Signing up was so quick and easy. I was able to start playing in just a couple of minutes. The process at jljl9loginregister is very user friendly.