لاہور(سپیشل رپورٹر) نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا،،،،،،،لاہور کے سرکاری اسپتال میں عملے سے ملکر اٹھارہ سالہ لڑکی نے ناجائز بچے کو جنم دیا اور اسے قتل کرنے کی کوشش کی ،،،،،وارڈ بوائے نے واش روم سے دیکھ کر بچے کو زندہ بچالیا،،،،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔۔۔۔۔
پولیس کے مطابق اٹھارہ سالہ مہوش اپنی بہن ماریہ کے ہمراہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال آئی،،،،اسپتال عملے سے ملکر مہوش نے بچے کو جنم دیکر قتل کرنے کا پلان کیا،،،،اسپتال کے ملازمین شمعون اور صوبیہ نے مہوش کو ڈلیوری کےلیے انجکیشن لگائے اور میڈیسن دی،،
مہوش نے بہن صوبیہ کے ساتھ ملکر واش میں بچے کو جنم دیا اور اسے شاپر بیگ میں ڈال کر واش روم کی ٹینکی میں ڈال دیا،،،بچے کے رونے کی آواز سن کر وارڈ بوائے نے واش روم دیکھا اور شور مچا دیا دونوں بہنوں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن عملے نے انہیں پکڑ لیا،،،،
پولیس کے مطابق مہوش کے اپنے کزن اویس کے ساتھ ناجائز تعلقات سے جس کو چھپانے کےلیے اس نے اپنی بہن سے ملکر بچے کو مارنے کی کوشش کی۔ اسپتال عملے کے دو ملازمین اور مہوش سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔